وزیراعظم پاکستان کا ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے100ارب روپے کے پیکیج کا اعلان



وزیراعظم پاکستان کا ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے100ارب روپے کے پیکیج کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100 ارب دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ انڈسٹری کو مراعات دینے کی باضابطہ تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100 ارب روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کی ادائیگی ایکسپورٹ انڈسٹری کی جانب سے جمع کرائے گئے ایڈوانس ٹیکس ریفنڈ سے کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز کورقم ادائیگی کا سلسلہ فوری شروع ہوجائے گا، حکومت نے مذکورہ رقم بعد میں ادا کرنا تھی لیکن کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے رقم ابھی ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی مراعات ایکسپورٹرز کو برآمدات بڑھانے اور کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے میں مدد کرے گی۔
وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو بھی موجودہ حالات میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر غریب عوام پر ہو گااور صنعتی اور کاروباری زون کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مجموعی طور پر غیرب طبقے کے بارے میں سوچنا ہو گا ۔ اس وقت پوری دنیا میں معیشت کی جنگ چل رہی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ تک کی معیشت تباہی کی طرف چلی گئی ہے۔
لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کر کے ہم نے مزدو ر طبقے کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کمزور طبقے کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔ پاکستان کے کمزور طبقے کو کورونا وائرس سےمعاشی خطرات لاحق ہیں۔یاد رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ روز حکومت نے لاک ڈاؤن میںتوسیع کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد لاک ڈاؤن کو 14 اپریل تک جاری رکھا جائے گا۔
اس کے بعد مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پاکستان کی عوام کو بجلی اور گیس کے بل میں بھی تین ماہ کی مہلت دینے کا اعلان کیا تھا اور اب ایکسپورٹ انڈسٹری کو مراعات دینے کی باضابطہ تقریب سے ہی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100 ارب روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کی ادائیگی ایکسپورٹ انڈسٹری کی جانب سے جمع کرائے گئے ایڈوانس ٹیکس ریفنڈ سے کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز کورقم ادائیگی کا سلسلہ فوری شروع ہوجائے گا، حکومت نے مذکورہ رقم بعد میں ادا کرنا تھی لیکن کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے رقم ابھی ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی مراعات ایکسپورٹرز کو برآمدات بڑھانے اور کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے میں مدد کرے گی۔

Post a Comment

0 Comments