مہنگائی سے ستائے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری. پٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہونے والی ہے؟



پٹرول مزید 4 سے 5 روپے سستا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں واضح کمی کے پیش نظر قیمتوں میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے۔پٹرولیم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 سے10 روپے فی لیٹر 
2 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل یکم مئی کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ کورونا کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔یکم مئی کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 82 روپے پیسے ہو گئی تھی، پٹرولیم انڈسٹری ذرایع کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں مزید 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کا امکان ہے، جو لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری ہوگی۔مارچ کے آخر میں بھی وزیر اعظم عمران خان کے معاشی پیکج کے تحت وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 96 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 77 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی

Post a Comment

0 Comments