Prices of petroleum products were reduced by Rs. 15 to 30



وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے تک کمی کردی ہے، لائٹ ڈیزل میں 15 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 30.01 روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا ۔۔۔ وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 15
روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، اعلان کردہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 27 روپے 15 پیسے،  مٹی کا تیل 30 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 15 روپے  فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، اور یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت 96 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 80 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 77 روپے 45 پیسے سے کم ہو 47 روپے 44 پیسے جب کہ  لائٹ ڈیزل  کی قیمت 62 روپے 51 پیسے سے کم کرکے47 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی

Post a Comment

0 Comments