پنجاب میں چھٹیوں کے دوران تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور ماہانہ بنیادپر لینے کا فیصلہ


پنجاب میں چھٹیوں کے دوران تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور ماہانہ بنیادپر لینے کا فیصلہ

 پنجاب میں چھٹیوں کے دوران تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر لینے کا فیصلہ۔ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کے بعد تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے۔ اسی دوران وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے گی اور س دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
  گزشتہ کچھ دنوں سے تعلیمی اداروں کی فیسوں کا معاملہ سرگرم تھا ۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے فیسوں میں کمی کی درخواست کی گئی تھی جسے پرائیوٹ سکول مالکان نے ماننے سےانکار کر دیا تھا۔ اس تمام صورتحال میں سمجھا جا رہا تھا کہ شاید اساتذہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے واضح کر دیا گیا تھا کہ اگر فیسوں میں کمی کی گئی یا لینے سے انکار کر دیا گیا تو وہ تنخواہ نہیں دیں گے۔
لیکن اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خود اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے گی اور س دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

Post a Comment

0 Comments